
ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ہوم) پنجاب شکیل احمد میاں نے انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نزیر ، رانا عبدالرؤف ڈی آئی جی راولپنڈی ریجن اور سپرنٹنڈنٹ جیل اسد جاوید وڑائچ کے ہمراہ سنٹرل جیل راولپنڈی کا چار گھنٹے طویل دورہ کیا ہے۔
اس دورے کے دوران خواتین وارڈ ، نو عمر وارڈ ، حوالاتی بارکس، کچن ، ہسپتال اور جیل فیکٹری اور ٹیلی فون کال آفس کا تفصیلی معائنہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پر جناب ایڈیشنل چیف سیکریٹری صاحب کی جانب سے قیدیوں کی معلوماتی تفریحی اور ایجوکیشنل ویب سائٹس تک رسائی کیلئے دس کمپیوٹرز پر مشتمل انٹرنیٹ لائبریری کے افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اسیران کو کم نرخوں میں معیاری اشیاء ضرورت کی فراہمی کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے قیام کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا اور پندرہ اکتوبر تک کام مکمل کرکے یوٹیلٹی سٹور کو فنکشنل کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔
اس موقع جناب ایڈیشنل چیف سیکریٹری صاحب کی جانب سے خواتین اسیران کیلئے نئی خواتین جیل کی فوری تعمیر کی منظوری دی گئی ہے اور 31 مارچ تک خواتین جیل کو فنکشنل کرنے کی کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں سنٹرل جیل راولپنڈی میں گنجائش سے زائد اسیران کے مسئلے سے نمٹنے





