اہم خبریںپاکستان

ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم کئی روز سے خراب، طلبہ پریشان

ایچ ای سی کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم کئی روز سے خراب، طلبہ پریشان

آن لائن درخواستیں بھی جمع کروائیں لیکن چالان تاحال جاری نہیں کیے گئے۔طلبہ

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کا ڈگریوں کی تصدیق کا سسٹم 10 دن سے خراب ہے۔ایچ ای سی ذرائع کے مطابق سسٹم خراب ہونے کی وجہ سے سیکڑوں طلبا و طالبات کی ڈگریوں کی تصدیق کا معاملہ لٹک گیا جس کے باعث بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم کے لیے جانے والے طلبا و طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی دفتر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے،کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آن لائن درخواستیں بھی جمع کروائیں لیکن چالان تاحال جاری نہیں کیے گئے۔اس حوالےسے ایچ ای سی انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ اسلام آباد سے سسٹم خراب ہوا ہے، سسٹم بہتر ہوتے ہی طلبا و طالبات کو چالان اور تاریخ ملنا شروع ہو جائےگی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You