اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کاروائی ڈائریکٹر لاہور زون کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ڈپٹی ڈائریکٹر ریاض خان کی زیر نگرانی انسپیکٹر وقار عوان نے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کاروائی کی۔چھاپہ مار کاروائی میں انسانی سمگلر علی رضا بھٹی کو لاہور سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم نے بیرون ملک امیگریشن اور ملازمت کے نام پر لاکھوں روپے بٹورے۔ملزمان سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرنے کے بعد جعلی ویزے اور ریزیڈنٹ کارڈز مہیا کر رہا تھا۔ملزم جعلی سرکاری دستاویزات بنانے میں بھی ملوث تھا۔
ملزم کے قبضے سے جعلی وزارت داخلہ اور پروٹیکٹر آفس کی جعلی مہریں برآمد۔ملزم کے قبضے سے بیرون ملک روانگی و آمد کی جعلی مہریں، پاکستان، اٹلی متحدہ عرب امارات ایمبیسی کی جعلی مہریں برآمد۔ملزم کے قبضے سے ایف آئی اے اور پنجاب پولیس کی بھی متعدد جعلی مہریں برآمد کر لی گئی۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



