
ایف آئی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کاروائی ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایت پر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کامران عامر خان کی نگرانی میں ایف ائی اے ٹیم کا انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون۔چھاپہ مار کاروائی میں انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار۔چھاپہ جدون ٹریول اینڈ ٹور شمس آباد راولپنڈی میں کیا گیا۔
مذکورہ ٹریول ایجنسی غیر قانونی طور پر انسانی سمگلنگ میں ملوث تھی۔ملزم کے قبضے سے 27عدد پاسپورٹ اور متعدد شواہد ملے۔ملزم پاسپورٹ کو اپنے قبضہ مںں رکھنے کی بابت تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔مذکورہ ایجنسی کا مالک سجاد حسین جدون مفرور جبکہ گرفتار ملزم اس کا پارٹنرہے۔انسانی سمگلنگ جیسے گھناونے جرم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کریک ڈاون جاری ہے۔
سادہ لوح لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں۔چھاپہ مار ٹیمیں تکینکی اور انٹیلیجنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہیں۔



