اہم خبریںجہلم

اینٹی بیگرز سکواڈ کے افسران اور لیڈی پولیس اہلکاروں میں سرٹیفکٹ اور نقد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اینٹی بیگرز سکواڈ کے افسران اور لیڈی پولیس اہلکاروں میں سرٹیفکٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے

تفصیلات کے مطابق:
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے اینٹی بیگرز سکواڈ کی گزشتہ روز کی کاروائی پر ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں اینٹی بیگرز سکواڈ کے اہلکاروں اور لیڈی پولیس کی حوصلہ افزائی اور بہترین کارکردگی دکھانے پر سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر محمد اکرم گوندل ڈی ایس پی ٹریفک جہلم بھی موجود تھے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ محکمہ پولیس ایک خاندان کی طرح ہے عوامی خدمت اور بہترین کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You