اہم خبریںپاکستان

ایشین بینک کی رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے۔احد چیمہ

ایشین بینک کی رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے۔احد چیمہ

وزیراعظم کی قیادت میں مستحکم اورپائیدار معیشت کیلئے کام شروع کردیا ہے، ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے۔وفاق وزیر اقتصادی امور

اسلام آباد(نمائندہ کنول رباب)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ کا کہنا ہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) آؤٹ لُک رپورٹ حکومت کی درست اقتصادی پالیسیوں کی توثیق ہے۔ایک بیان میں احد چیمہ نےکہا کہ اے ڈی بی کی رپورٹ میں پاکستان کی معیشت کے بارے میں خوش آئند امکانات کا اظہار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مستحکم اورپائیدار معیشت کیلئے کام شروع کردیا ہے، ملک میں مہنگائی کم ہو رہی ہے، اس کی تصدیق عالمی مالیاتی ادارے بھی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مالی نظم وضبط بہتربنانے اور  سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کام کررہے ہیں، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، ہمارے معاشی اقدامات سے روپے کی قدر مستحکم ہوئی، حکومت اے ڈی بی کی سفارشات پر عمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You