
گجرات۔پٹرولنگ پوسٹ بھاگووال کلاں کے اے ایس آئی امجد فاروق کی کارروائی۔ملزم موٹر سائیکل سوار سے 30 بور پستول بلا لائسنس برآمد۔ملزم گرفتار۔مقدمہ درج۔
تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی امجد فاروق تعینات پٹرولنگ پوسٹ بھاگووال کلاں ضلع گجرات نے پل کسوکی کے مقام پر کارروائی کرتے ھوۓ دوران گشت و پڑتال ھنڈا 125 نمبری 3070۔GTL پر سوار ملزم فہد سجاد ولد سجاد احمد قوم جٹ ڈاک خانہ بھاگوال کلاں کی جامہ تلاشی عمل میں لاتے ھوۓ ناجائز اسلحہ 30 بور پستول بمعہ 8 زندہ روندز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ملزم کیخلاف تھانہ ٹانڈہ میں بذریعہ استغاثہ ناجائز اسلحہ کی دفعہ 13۔20۔65 ۔کے تحت مقدمہ نمبر 152_21 ۔درج کرایا گیا ھے۔اے ایس آئی امجد فاروق۔
واضح رھے ۔کہ پٹرولنگ پوسٹ بھاگووال کلاں کی موثر گشت کی بدولت علاقے میں امن و امان قائم جبکہ جرائم کی شرح میں واضح کمی آئہ ھے۔
رپورٹ۔راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب




