انٹرنیشنل

ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتے ہیں۔برطانوی وزیر خزانہ

ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتے ہیں۔برطانوی وزیر خزانہ

ہم جنگی سازوسامان اپنی اور اپنے اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کےلیے بھیج رہے ہیں۔ریچل ریویس

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ ریچل ریویس نے کہا ہے کہ برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریچل ریویس نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں اضافی جنگی طیاروں کی منتقلی کا فیصلہ برطانوی مراکز اور عملےکے تحفظ کےلیےکیاگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم جنگی سازوسامان اپنی اور اپنے اتحادیوں دونوں کی ممکنہ مدد کےلیے بھیج رہے ہیں اور برطانیہ ممکنہ طورپر ایران کے ساتھ تنازع میں اسرائیل کی مدد کرسکتا ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ کی وزارت خارجہ نےاسرائیل کا سفر نہ کرنے کی ٹریول گائیڈ بھی جاری کردی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You