انٹرنیشنل

ایران کی شاہد رجائی بندرگاہ پر دھماکہ، زخمیوں کی تعداد 500 سے متجاوز

ایران کے شہر بندر عباس میں شاہد رجائی بندرگاہ پر ہوئے دھماکے سے زخمیوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکا بندرگاہ کے اندر ایڈمنسٹریٹو عمارت میں ہوا، دھماکے سے درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، آس پاس کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، حادثے کی ہر پہلو سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آتش گیر مواد کو ذخیرہ کرنے میں غفلت سے دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد بندرگاہ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

بندرگاہ پر ہونے والا دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی علاقوں میں زلزلے جیسے جھٹکے محسوس کیے گئے، شدت اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلومیٹر دور واقع عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You