پنجاب

ایران و سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

ایران و سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے:انجینئر ندیم ممتاز قریشی

تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے اور دہشت گردی کیخلاف مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا:چیئرمین

حکمران طبقہ کو امریکی دباو سے باہر نکلتے ہوئے ماضی کی غلطیوں کو سدھارنا ہوگا تب کہیں جاکر ملک آگے بڑھے گا:گفتگو

پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے ستم ظریفی تو یہ ہے کہ شروع دن سے ہی وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ نہیں دی گئی

چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ایران و سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے،تجارت کو 10ارب ڈالر تک بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں سے دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا کیونکہ اس سے جہاں اسلام دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب ملے گا وہاں ترقی و خوشحالی کا خواب بھی جلد ممکن ہوگا،حکمران طبقہ کو امریکی دباو سے باہر نکلتے ہوئے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا تب کہیں جا کر ملک و قوم کو درپیش مسائل حل ہوں گے اگر وہ اسی طرح دباو کا شکار ہوکر مزید غلطیوں کے مرتکب ہوتے رہے تو آنے حالات ٹھیک ہونے کی بجائے مزید خراب ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار میڈیا نمائندگان سے ایران و سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان وسائل سے مالا مال ملک ہے ستم ظریفی تو یہ ہے کہ شروع دن سے وسائل کی منصفانہ تقسیم پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے حالات بگڑتے گئے اب ان میں بہتری لائی جاسکتی ہے اگر حکمران خلوص نیت اور جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوکر آگے بڑھیں تو۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ ایران گیس لائن منصوبہ پاکستان کیلئے لائف لائن ہے اگر اسے مکمل کرلیا جائے تو اس سے گھریلو صارفین کے ساتھ کمرشل استعمال میں بھی فائدہ ہوگا

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You