انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران نے کم وقت میں میزائل سسٹم تباہ کرنیوالے میزائل اور دفاعی نظام متعارف کروا دیے

ایران نے کم وقت میں میزائل سسٹم تباہ کرنیوالے میزائل اور دفاعی نظام متعارف کروا دیے۔

اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ارمان ایک ساتھ 6 اہداف کو 180 کلو میٹر کے فاصلے سے نشانہ بنا سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا 

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران نے نئے میزائل اور فضائی دفاعی نظام متعارف کرا دیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل محمد رضا قرائی آشتیانی نے بتایا کہ "ارمان” اور "آزرخش” میزائل سسٹم ایران کی وزارت دفاع کے ماہرین کے تیار کردہ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ارمان اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم درمیانی رینج کا ایک مکمل ٹیکٹیکل سسٹم ہے، اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم ارمان ایک ساتھ 6 اہداف کو 180 کلو میٹر کے فاصلے سےنشانہ بنا سکتا ہے۔وزیر دفاع نے بتایا کہ فضائی دفاعی نظام آزرخش سے 50 کلو میٹر تک 4 میزائل ایک ساتھ فائر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو  180 کلومیٹر کے فاصلے سے ہدف کی نشاندہی کر  سکتا ہے اور  120 کلو میٹر کی رینج میں ہدف کو تباہ کرنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You