سائنس اور ٹیکنالوجی

ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا، سگنل موصول

ایران نے اپنا ریسرچ سیٹیلائٹ خلا میں بھیج دیا ، سیٹیلائٹ سے سگنلز موصول ہونا بھی شروع ہوگئے۔

ایرانی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے ایرانی ساختہ راکٹ کے ذریعے 60 کلو گرام وزنی چمران ون سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا گیا، سیٹیلائٹ خلا میں بھیجنے کا مقصد بلندی پر ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹم کی ٹیسٹنگ کرنا ہے۔

خیال رہے ایران نے رواں برس جنوری میں بھی 3 سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیے تھے۔

واضح رہے کہ امریکا ایران کی سیٹیلائٹ لانچنگ کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل قرارداد کی خلاف ورزی قرار دے چکا ہے، امریکا اور مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ سیٹیلائٹ پروگرام سے ایران بیسلٹک میزائل ٹیکنالوجی کو بہتر بنا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You