ایران میں دہشگردوں کو مہارت سے نشانہ بنانے پر فوج کو خراج تحسین۔اکرام الدین

ایران میں دہشگردوں کو مہارت سے نشانہ بنانے پر فوج کو خراج تحسین۔اکرام الدین
پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے۔فوکل پرسن وزرات خارجہ اٹلی
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزرات خارجہ و وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ ایران میں دہشگردوں کو مہارت سے نشانہ بنانے پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے گا پاکستان اپنی قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرے گا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی مشترکہ چیلنج ہے جس کے خاتمے کیلئے عالمی کوششوں کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام ریاستوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کرتا ہے اور دیگر ممالک سے بھی یہی توقع رکھتا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نہ کریں۔ وزرات خارجہ کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ پاکستان اور ایران برادر ممالک ہیں دونوں کو مسائل کو مذاکرات اور مشاورت سے حل کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ آپریشن "مرگ بر سرمچار” انجام دینے پر افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں آپریشن مسلح افواج کی مثالی صلاحیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان امن پسند قوم ہے لیکن اس عزم کو کمزوری کی علامت نہ سمجھا جائے آپریشن "مرگ بر سرمچار” کی کامیابی دشمن قوتوں کیلئے ایک پیغام ہے پوری پاکستانی قوم مسلح افواج کی لگن اور بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔



