
ایرانی وزیر خارجہ اگلے ہفتے نیویارک جائیں گے۔
حسین امیر عبداللہیان کا گزشتہ 9 ماہ کے دوران نیو یارک کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔
تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ اگلے ہفتے نیویارک جائیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان مسئلہ فلسطین پر سلامتی کونسل کے 18 اپریل کے اجلاس میں شرکت کریں گے ،اجلاس خصوصی طور پر غزہ میں نسل کشی پر منعقد ہو گا۔اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے بھی وزیر خارجہ کے دورے کی تصدیق کر دی ہے ،حسین امیر عبداللہیان کا گزشتہ 9 ماہ کے دوران نیویارک کا یہ تیسرا دورہ ہوگا۔



