انٹرنیشنلاہم خبریں

ایران،کوئلے کی کان میں دھماکے سے 51 کان کن ہلاک، متعدد زخمی

ایران،کوئلے کی کان میں دھماکے سے 51 کان کن ہلاک، متعدد زخمی۔

کوئلے کی کان میں دھماکا دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا۔خبر ایجنسی

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے سے 51 کان کن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کوئلے کی کان میں دھماکے کا واقعہ دارالحکومت تہران سے 540 کلو میٹر دور صوبہ خراسان کے ضلع تباص میں پیش آیا۔خبر کے مطابق دھماکا ہفتے کی رات 9 بجے کان کے دو بلاکس میں میتھین گیس کے پھٹنے سے ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 51 افراد کی ہلاکت اور 20 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دھماکے کے وقت کوئلے کی کان کے ان دو بلاکس میں 70 افراد موجود تھے۔ 

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You