اہم خبریںگجرات

اہلیان سرائے عالمگیر کے لیئے سستا تندور کا افتتاح

اہلیان سرائے عالمگیر کے لیئے سستا تندور کا افتتاح

سرائے عالمگیر (سٹی رپورٹر) اہلیان سرائے عالمگیر کے لئے عظیم خوشخبری 31 جنوری 2023 کو عوامی سستا تندور کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔جہاں پر سفید پوش مستحق افراد کو 10 روپے کی روٹی اور 15 روپے کا نان دیاجائے گا ۔امیر جماعت ضلع گجرات محترم محمد سجاد , حاجی محمد تنویر, محمد کاشف, تاج چوہدری ,خالد محمود اور حاجی محمد کریم سمیت سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔مخیر حضرات کے تعاون سے سرائے عالمگیر کے ہر محلے میں سستا تندور لگایا جائے گا۔ حافظ امتیاز صدر الاقصی ویلفیئر سوسائٹی سرائے عالمگیر نے ہاوس آف جرنلسٹ سرائے عالمگیر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جگہ جگہ سستا تندور لگانے کی کوشش کریں گے تاکہ سفید پوش تک باآسانی روٹی پہنچ سکے اور بہت جلد یہاں سستا سالن بھی دیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You