انٹرنیشنلاہم خبریں

اکرام الدین کا ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور حسین چاہ قمی کو فون

اکرام الدین کا ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور حسین چاہ قمی کو فون۔

اس موقع پر اکرام الدین نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ کی شہادت پر ان سے اظہار تعزیت کی۔

اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزرات اوورسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا اسلامی جمہوریہ ایران کا ثقافتی مرکز پشاور کے ڈائریکٹر جنرل کلتور حسین چاہ قمی کو فون ایران میں پیش آئے سانحے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا ثقافتی مرکز پشاور کے ڈائریکٹر جنرل حسین چاہ قمی سے اظہار تعزیت کی۔وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین کا کہنا تھا کہ صدر ابراہیم  رئیسی اور  وزیر خارجہ کی شہادت کی المناک خبر سے گہرا صدمہ ہوا، غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں اور ایرانی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری تمام  تر ہمدردیاں اور  دعائیں شہداء کے اہلخانہ اور ایرانی عوام کے ساتھ ہیں، صدر ابراہیم رئیسی شاندار عالم  اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔اس موقع  پر اسلامی جمہوریہ ایران کا ثقافتی مرکز پشاور کے ڈائریکٹر جنرل حسین چاہ قمی کا کہنا تھا کہ ایران کی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان اور پاکستانی عوام اور اوورسیز پاکستانیز کا تہہ دل  سے شکر گزار ہوں، جنہوں نے مشکل وقت میں ایران کا بھرپور ساتھ دیا۔اس موقع پر وزرات اووسیز کے فوکل پرسن برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی ایران کے ایک معروف عالم تھے انہوں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی خدمات قابل تعریف ہے انکی بہترین خدمات ا امت مسلمہ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You