انٹرنیشنلاہم خبریں

اٹلی : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد ہلاک

اٹلی : اٹلی کے لامپیڈوسا جزیرے کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 41 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے حکام کا کہنا ہے کہ کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 4 افراد کو بچا لیا گیا۔

کشتی تیونس سے اٹلی جا رہی تھی کہ لامپیڈوسا جزیرے کے قریب ڈوب گئی ، حکام کے مطابق بچ جانے والے افراد نے بتایا ہے کہ کشتی پر تین بچوں سمیت 45 افراد سوار تھے۔

حکام کا کہنا تھا کہ زندہ بچائے گئے تارکین سے معلوم ہوا کہ کشتی جمعرات کی صبح تیونس سے روانہ ہوئی تھی تاہم کچھ گھنٹوں بعد ایک بڑی لہر کی زد میں آکر ڈوب گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی پر سوار مسافروں میں سے صرف ان کے پاس لائف جیکٹس موجود تھیں اور وہ ریسکیو کیے جانے تک ان لائف جیکٹس کے سہارے زندہ بچے رہے۔

واضح رہے کہ 14 جون کو یونان کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا، کشتی پر پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے۔

کشتی ڈوبنے کے واقعے میں 104 کو بچا لیا گیا تھا جن میں سے 12 کا تعلق پاکستان سے تھا جبکہ کشتی پر سوار پاکستانیوں کی تعداد 3 سو سے زائد تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You