اہم خبریںپاکستان

اوورسیز پاکستانی کی پراپرٹی کیلئے خصوصی عدالت کے قیام کا بل منظور

صدر مملک آصف علی زرداری نے اوورسیز پاکستانی پراپرٹی کےحوالے سے خصوصی عدالت کے قیام کے بل کی منظوری دے دی ۔

خیال رہے خصوصی عدالت کے قیام کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی جدید آلات بشمول ای فائلنگ کے ذریعے درخواستیں دائر کر سکیں گے، خصوصی عدالت پاکستان کے ہائی کمیشن کی نگرانی میں ویڈیو لنکس یا دیگر قانونی طور پر قابل قبول طریقوں کے ذریعے ثبوت پیش کرنے کی اجازت دے گی۔

دوسری جانب صدر نے ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کی بھی منظوری دے دی، آصف علی زرداری نے دونوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی۔

علاوہ ازیں صدر مملکت نے حافظ طاہر اشرفی کی بطور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تعیناتی کی منظوری دے دی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You