اہم خبریںجہلم

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن جہلم کی خصوصی کاوشں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں 50

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن جہلم کی خصوصی کاوشں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جہلم میں 50 بیڈز پر مشتمل نئے تعمیر ہونے والے اوورسیز بلاک کا افتتاح کر دیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ تھے، اس کے علاوہ ایم ایس ڈاکٹر شعیب کیانی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چوہدری واجد حسین سمیت دیگر افسران، میڈیا نمائندگان اور اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام اوورسیز پاکستانیوں کے مشکور رہیں گے جن کی بھرپور کاوشوں سے آج یہ اوورسیز وارڈ مکمل تیار ہے اور آئندہ بھی اسی طرح کے منصوبوں میں اوورسیز پاکستانیز ہمارے ساتھ کھڑے رہے گیں، بلاشبہ یہ ایک اجر عظیم کام ہے اور اوورسیز فاؤنڈیشن کی جانب سے مزید اس طرح کے منصوبوں کی تعمیر قابل ستائش اقدام ہے، اس کے علاوہ اوورسیز فاؤنڈیشن کی جانب سے دو مزید منصوبے جن میں نوازئیدہ بچوں کے لیے نرسری اور او پی ڈی بلاک کی تعمیر کا منصوبہ بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع جہلم کے سرکاری ہسپتالوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

رپورٹ : راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You