
شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا نقب زن/چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جہلم پولیس تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد ناصر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 3 کس نقب/چور گرفتار کر لیے
ملزمان:
1۔آصف نعیم ولد شوکت علی
2۔اسد محمود ولد ظفر اقبال
3۔طاہر نوید ولد حاکم خان سکنائے پنڈوڑی کو گرفتار کیا جن کے قبضہ سے 2 عدد پسٹلز 30 بور معہ راونڈز،1 عدد اسٹیبلائزر، 1 عددLCD،1 عدد AC اورینٹ اور 4 عدد پنکھے (مالیتی 1 لاکھ 50 ہزار روپے) برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم



