اہم خبریںپاکستان

انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

انسداد دہشتگردی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔عمر ایوب

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اس حوالے سے عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہا کہ اے ٹی سی سرگودھا نے میرے وارنٹ گرفتاری جاری کیے، اسلام آباد پولیس اور میانوالی پولیس نے میرے گھر چھاپا مارا ہے۔عمر ایوب نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ایجنسیاں مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیسز میں عدم پیشی پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے تاہم بعد ازاں عدالت کے سامنے سرینڈر کرنے پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You