خیبرپختون خواہ

انسانیت کے فلاح و بہبود کی خدمت ہمارا مشن و مقصد ہے۔ہدایت اللہ

انسانیت کے فلاح و بہبود کی خدمت ہمارا مشن و مقصد ہے۔ہدایت اللہ

اس وقت درجوں میں مدد اور اعانت کے لائق طلباء و طالبات کی درخواستیں امداد کی منتظر ہیں۔چیئرمین ہدایت اللہ کی میڈیا سے گفتگو

چترال(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ نے کہا کہ ہم انسانیت کی فلاح اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقوں خاص کرنا دار اور مستحق طلبہ کو اعلی تعلیم سے بہر مند کرنے کے لئے آپ کی دلچسپی ، ہمدردی ، مدد اور مساعی جمیلہ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چترال میں قائم تنظیم "ریجنل آرگنائزین فار سپورٹنگ ایجوکیشن "(روز چترال) گزشتہ دس سالوں سے چترال کے دو اضلاع میں ہونہار مستحق طلبہ کو مالی معاونت فراہم کرکے انہیں ڈراپ اوٹ ہونے کے خطرے سے بچانے کے لئے کام کر رہی ہے اور آپ جیسے مخیر خواتین و حضرات کے تعاون و معاونت سے اب تک چھ سو زائد طلبہ کو معاونت فراہم کر چکی ہے۔ ریجنل آرگنائزیشن فار سپورٹنگ ایجوکیشن کے چیئرمین ہدایت اللہ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت ہمارے سامنے درج ذیل درجوں میں مدد اور اعانت کے لائق طلباء و طالبات کی درخواستیں امداد کی منتظر ہیں۔بی ۔ایس ، ایم ۔ایس ، انجنئیرنگ اور میڈیکل کے شعبوں میں ٹیوشن کی فیس کی ادائیگی ،ہائیر ایجوکیشن اورپیشہ ورانہ کالجوں میں داخلہ لینے کےبعد ہاسٹل کےاخراجات ، تعلیم کے فروغ میں آپ کی مساعی اور غریب و نادار طلبہ کی مدد کرنے میں آپ کی دلچسپی کے پیش نظر روز چترال کی رضا کار ٹیم آپ کی خدمت میں التماس کرتی ہے کہ چترال کے دو اضلاع میں وسائل نہ ہو نے کی وجہ سے ڈراپ آوٹ ہو نے والے ہونہار طالب علموں کو اعلی تعلیم کے مواقع دینے کے لئے ہماری کوششوں میں حصہ ڈال کر ہمارے دست و بازو بنیں انہوں نے مزید کہا کہ انسانیت کی خدمت ہم سب کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You