سندھ

انجمن آرائیاں سندھ کے وفد کی حافظ نعیم الرحمن کومبارک بادپیش کی

انجمن آرائیاں سندھ کے وفد کی حافظ نعیم الرحمن کومبارک بادپیش کی

مبارک باد دینےوالوں میں جنرل سیکرٹری نصیر احمد آرائیں و دیگر عہدے دران شامل ہیں

کراچی : (اسٹاف رپورٹ)

انجمن آرائیاں سندھ کے وفد کی حافظ نعیم الرحمن کو مبارکباد ،انجمن آرائیاں
سندھ کے ایک وفد نے ادارہ نور حق کراچی میں جناب حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی اور حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ اور ہار پہنائے ۔وفد میں جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں
سندھ جناب نصیر احمدآرائیں، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاہد ندیم آرائیں، انفارمیشن سیکرٹری میاں اشفاق مجید آرائیں، فنانس سیکرٹری ریاض احمد آرائیں، سوشل سیکرٹری رضوان شاہد آرائیں اور سابق جنرل سیکرٹری انجمن آرائیاں بن قاسم محمد ارشد آرائیں بھی شامل تھے اس موقع پر مسلم پرویز آرائیں نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ایگزیکٹو ممبر آرائیں ویلفیئر ٹرسٹ بھی موجود تھے جنہوں نے وفد کی معاونت بھی کی حافظ نعیم الرحمن نے انجمن آرائیاں سندھ سمیت پوری آرائیں برادری کا شکریہ ادا کیا ۔۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You