خیبرپختون خواہ

انتخاب خان چمکنی کی سابق صوبائی ترجمان ق لیگ صفدر خان باغی کی رہائشگاہ آمد

انتخاب خان چمکنی کی سابق صوبائی ترجمان ق لیگ صفدر خان باغی کی رہائشگاہ آمد۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے موجودہ صوبائی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پشاور کے علاقے نوتھیہ قدیم میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما و سابق صوبائی ترجمان جنرل سیکریٹری صفدر خان باغی کی رہائشگاہ پر صوبائی صدر انتخاب چمکنی نے اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر صفدر خان باغی کی قیادت میں عمائدین علاقہ اور مشران ارشد خان ،سابقہ ناظم و چیرمین اسد اللہ جان،داد شیر خان ،گل خان حاجی، حاجی یونس خان ،حاجی بہار گل،سہیال خان ،حشام عثمان خان ،الیان خان، محمد سدیس خان، راحیم خان نے صوبائی صدر کا پرتپاک انداز میں استقبال کیا اور انہیں پھولوں کے ہار مالا پہنائے اور ان کے اعزاز میں پرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا گیا۔پاکستان مسلم لیگ ق خیبر پختونخوا کے دونوں رہنماؤں نے موجودہ صوبائی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر انتخاب چمکنی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے اور مسلم لیگ ق نوجوانوں کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نوجوان قیادت کی بہترین مثال ہیں۔سینئر رہنما صفدر خان باغی نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کی تمام امیدیں قائد محترم چوہدری شجاعت حسین کے ویژن اور ان کے صاحبزادگان چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین ،سے وابستہ ہیں۔پاکستان مسلم لیگ ق خیبرپختونخوا کے دونوں رھنماوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پورے پاکستان اور بالخصوص صوبہ خیبرپختونخوا کی عوام سے اپنے وعدے پورے نہ کر کے خاصکر نوجوانوں کو مایوس کیا، جبکہ مسلم لیگ ق ہمیشہ نوجوانوں کو مثبت پلیٹ فارم فراہم کرتی آئی ہے۔مسلم لیگ ق کے دونوں رہنماؤں نے اعلان کیا کہ صوبے کے مختلف اضلاع بشمول لکی مروت، ٹانک، بنوں، مالاکنڈ ڈویژن، چترال، ہری پور، مانسہرہ، مردان، چارسدہ، نوشہرہ اور ضلع پشاور میں سیمنارز، کارنر میٹنگز اور جلسے منعقد کیے جائیں گے، جبکہ پشاور میں عنقریب جلد پارٹی ورکرز کنونشن کا بھی انعقاد ہوگا، ان شاء اللہ۔اس اہم ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ ق کے دونوں سنئیر رہنماؤں نے مرکزی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ چوہدری شجاعت حسین، چوہدری سالک حسین، چوہدری شافع حسین، مرکزی جنرل سیکریٹری طارق حسن، چیف آرگنائزر ڈاکٹر امجد، ویمن ونگ کی صدر محترمہ فروخ خان اپا دیگر مرکزی رہنماؤں کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ق کو فعال اور مضبوط بنایا جائے گا۔مسلم لیگ ق سینئر رہنما صفدر خان باغی نے کہا کہ ہم کارکنان، عہدیداران اور خاص طور پر ناراض ساتھیوں کو مناکر پارٹی کو صوبے کی ایک بڑی جماعت بنائیں گے۔صوبائی صدر انتخاب چمکنی نے صفدر خان باغی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پارٹی کو خیبرپختونخوا میں مضبوط اور فعال بنانے کے لیے ھم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ان شاء اللہ۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You