کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن انتخابات برائے 2025-27 ء کے نتائج کا اعلان

*کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن انتخابات برائے 2025-27 ء کے نتائج کا اعلان*
کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) چیف الیکشن آفیسر کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے الیکشن 2025-27 ء انجینئر محمد فہد نے کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن انتخابات برائے 2025-27 ء کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا۔ نتائج کے مطابق کراچی یونیورسٹی آفیسرز پرائڈ نے خازن اور مجلس عاملہ کی ایک نشست کے علاوہ تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی۔ کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2025-27 ء میں سب سے زیادہ 159 ووٹ آفیسرز پرائڈ کے رکن مجلس عاملہ کے امیدوار و ممبر سنڈیکیٹ جامعہ کراچی ڈاکٹر محمد حسان اوج نے حاصل کئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی یونیورسٹی آفیسرز پرائڈ کے ڈاکٹر سید فیصل ہاشمی 106 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مقابلے میں گرینڈ آفیسرز الائنس کے اختیار عباس نے 80 اور نیوٹرل آفیسرز فورم کے سید محمد علی کاظمی نے 56 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر کی نشست پر آفیسرز پرائڈ کے محمد سمیع 100 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ انکے مقابلے میں گرینڈ آفیسرز الائنس کے ڈاکٹر عادل شکیل نے 78 اور نیوٹرل آفیسرز گروپ کے رشید عالم نے 35 ووٹ حاصل کئے۔ جنرل سیکریٹری کی نشست پر آفیسرز پرائڈ کے زبیر اعظمی 121 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ انکے مقابلے میں گرینڈ آفیسرز الائنس کے ڈاکٹر محمد کاشف نے 73 اور نیوٹرل آفیسرز گروپ کے محمد ریحان نے 49 ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر آفیسرز پرائڈ کے ڈاکٹر سید جعفر عسکری 118 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ انکے مقابلے میں گرینڈ آفیسرز الائنس کے ثناء اللہ نے 67 اور نیوٹرل آفیسرز گروپ کے سید شاہ محمد طارق نے 45 ووٹ حاصل کئے۔ ٹریژار یعنی خازن کی نشست کیلئے گرینڈ آفیسرز الائنس کے اشفاق احمد 103 ووٹ لے کر منتخب ہوئے جبکہ انکے مقابلے میں آفیسرز پرائڈ کے وسیم احمد نے 89 اور نیوٹرل آفیسرز گروپ کی وافرامتانت ذہین نے 44 ووٹ حاصل کئے۔ علاوہ ازیں مجلس عاملہ کی 09 نشستوں پر آفیسرز پرائڈ نے کامیابی حاصل جبکہ ایک نشست پر گرینڈ آفیسرز الائنس کو کامیابی ملی۔ آفیسرز پرائڈ کی جانب سے مجلس عاملہ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والوں میں کبیر خان، محمد علی، محمد کامران خان، محمد نوید اختر، نسیم احمد، شاہنوازاعجاز، شرافت اللہ فہیم اور صدیق نوید شامل ہیں جبکہ گرینڈ آفیسرز الائنس کے مجلس عاملہ کی نشست پر کامیاب ہونے والوں میں حافظ محمد ذکاء الرحمن شامل ہیں۔ انتخابات میں 248 افسران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔انتخابات صبح 9:30 تا دوپہر 2:00 بجے تک کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوئے۔




