انٹرنیشنل

امریکی وزیر خارجہ کا بھارتی ہم منصب کو فون، مذاکرات کرانے کی پیشکش

امریکی وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کر کے مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کر دی۔

مارکو روبیو نے جے شنکر سے گفتگو میں دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور براہ راست رابطے بحال کرنے کے طریقے تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے تنازعات سے بچنے کیلئے امریکہ کی معاونت کی پیشکش کی، مذاکرات میں کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی۔

واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا آغاز کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار لی ہے اور آپریشن بنیان المرصوص میں منہ کی کھا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You