انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کو بے بنیاد الزام قرار دیدیا

امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کو بے بنیاد الزام قرار دیدیا۔

عالمی عدالت میں زیر سماعت اسرائیل پرنسل کشی کے بے بنیاد الزام سے متعلق کلیئر ہوں۔انٹونی بلنکن

ارجنٹینا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں فلسطینی نسل کشی کو بے بنیاد الزام قرار دیدیا۔ارجنٹینا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اس حوالے سے سوال پوچھا گیا تھا۔ان سے پوچھا گیا کہ چین میں اقلیتوں سے سلوک نسل کشی ہے تو اسرائیل کا فلسطینیوں سےسلوک نسل کشی کیوں نہیں۔اس پر انٹونی بلنکن نےامریکی صحافی کےسوال کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے سب کچھ پہلے ہی تفصیل سے بتایا ہے، اب تفصیلات نہیں دہراؤں گا’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘تفصیل نہیں دہراؤں گا کہ کیوں چین کو نسلی اقلیت کی نسل کشی کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے’۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ‘عالمی عدالت میں زیر سماعت اسرائیل پرنسل کشی کے بے بنیاد الزام سےمتعلق کلیئرہوں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You