انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں چور منی اسٹوریج سے 30 ملین ڈالر لے اڑے

امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں چور منی اسٹوریج سے 30 ملین ڈالر لے اڑے۔

یاد رہے کہ یہ واردات لاس اینجلس کی سان فرنینڈو ویلی میں گارڈا منی اسٹوریج میں پیش آیا۔

کیلیفورنیا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا میں چور منی اسٹوریج سے 30 ملین ڈالر لے اڑے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واردات لاس اینجلس کی سان فرنینڈو ویلی میں گارڈا منی اسٹوریچ میں پیش آیا۔لاس اینجلس پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ چور روکس فورڈ اسٹریٹ پر واقعہ عمارت کی چھت توڑ کر اندر داخل ہوئے، سیف کو توڑا اور رقم نکال کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق 30 ملین ڈالر سیف سے چوری کیے گئے ہیں تاہم اس حوالے قانون نافذ کرنے والے اس بات کا اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کتنی رقم لی گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف بی آئی بھی اس حوالے سے تحقیق کر رہی ہے تاہم فی الحال انہوں نے کسی بھی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ اس چوری کی واردات کو جنوبی کیلیفورنیا کی سب سے بڑی واردات کہا جا رہا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You