انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکی خاتون کا جعلی کرپٹو ایپلی کیشن سے لٹنے کے بعد گوگل پر مقدمہ

امریکی خاتون کا جعلی کرپٹو ایپلی کیشن سے لٹنے کے بعد گوگل پر مقدمہ۔

یوبٹ پرو نامی ایپ کے ذریعے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے دوسرے بہت سے لوگوں کو بھی فراڈ کا سامنا پڑا ہے۔

فلوریڈا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا کی ایک خاتون نے گوگل پر مقدمہ دائر کردیا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ گوگل پلےک اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایک ایپ کے ذریعے انہوں نے سرمایہ کاری شروع کی اور اس ایپ کے چلانے والے اُس کے 50 لاکھ ڈالر لے کر غائب ہوگئے۔امریکی ریاست فلوریڈا کی ماریہ واکا نے اپنے مقدمے کے متن میں کہا ہے کہ گوگل کے پلے اسٹور پر اُسے بھروسا تھا مگر یہ اندازہ نہیں تھا کہ اس پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ کے ذریعے کچھ سائبر کرمنلز بھی اپنی دکان چلا رہے ہیں۔ ماریا واکا نے 50 لاکھ ڈالر گنوادیے۔یوبٹ پرو نامی ایپ کے ذریعے کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے دوسرے بہت سے لوگوں کو بھی فراڈ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کم و بیش بارہ ہزار اینڈرائیڈ یوزرز نے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کرپٹو کرنسی میں اپنی رقوم لگائیں۔ اس ایپ کے ذریعے سائبر کرمنلز نے مجموعی طور پر کروڑوں ڈالر بٹورے۔ماریہ واکا کا موقف ہے کہ اُس نے گوگل پر بھروسا کیا تھا اور دھوکا کھایا اِس لیے گوگل کو ہرجانے کی مد میں 50 لاکھ ڈالر ادا کرنے چاہئیں۔ مقدمے کے متن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماریہ واکا نے دھوکے بازوں کی نشاندہی کردی تھی مگر اِس کے باوجود گوگل کی انتظامیہ نے بروقت کارروائی نہیں کی اور ایپ کو بند کرنے میں اچھی خاصی دیر کردی۔ تب تک سائبر کرمنلز ہزاروں افراد کو چُونا لگاچکے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You