انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا کو بتا دیا تھا اسرائیل پر حملے محدود ہونگے۔ایران

امریکا کو بتا دیا تھا اسرائیل پر حملے محدود ہونگے۔ایران

ایران نے علاقائی پڑوسیوں کو 72 گھنٹے پہلے اسرائیل پر حملے کا بتا دیا تھا۔ایرانی وزیر خارجہ کی گفتگو

تہران(نمائندہ مجاہد افغان)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللیہان نے کہا ہے کہ امریکا کو بتا دیا تھا اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے۔ایرانی وزیرخارجہ حسین امیرعبداللیہان نے دارالحکومت تہران میں غیرملکی سفیروں سے ملاقات کی۔انہوں نے ملاقات میں کہا کہ امریکا کوبتا دیا تھا اسرائیل کے خلاف حملے دفاعی نوعیت کے ہوں گے۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا کو بتا دیا تھا اسرائیل پر حملے محدود ہوں گے، ایران نے علاقائی پڑوسیوں کو 72 گھنٹے پہلے اسرائیل پر حملے کا بتا دیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ شب ایران نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر 300کے قریب ڈرون اور میزائل داغے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے کو خیبر میزائلوں سے ٹارگٹ کیا گیا۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے 300 ڈرونز اسرائیلی علاقوں تک پہنچے، زمین سے زمین پر مار کرنے والے درجنوں ایرانی میزائلوں میں سے کچھ میزائلوں سے اسرائیل میں حملہ ہوا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You