انٹرنیشنلاہم خبریں

امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق

امریکا میں ٹریفک حادثہ، سابق سربراہ پاک فضائیہ نور خان کی بیٹی جاں بحق

ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ایک مقامی پیڈیاٹریشن کار حادثے میں جاں بحق ہوئیں جن کی شناخت 75 سالہ فائقہ آفتاب قریشی کے نام سے ہوئی۔امریکی میڈیا

ورجینیا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق سابق سربراہ پاک فضائیہ ائیر مارشل نور خان کی بیٹی ڈاکٹر فائقہ نور خان امریکا میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کی کاؤنٹی ڈینوڈی میں ویک اینڈ پر ایک مقامی پیڈیاٹریشن کار حادثے میں جاں بحق ہوئیں جن کی شناخت 75 سالہ فائقہ آفتاب قریشی کے نام سے ہوئی۔ورجینیا پولیس کے مطابق ڈاکٹر فائقہ قریشی کی کار روڈ سے ٹکرائی جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی اور کار میں سوار خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔فائقہ قریشی نے 1993 میں بچوں کے دی کنگز ڈاٹر اسپتال میں بطور فزیشن ذمہ داریاں سنبھالیں اور پھر وہ طویل عرصے تک ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ کی میڈیکل ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیتی رہیں۔اسپتال کے مطابق ڈاکٹر فائقہ کی بچوں اور فیملیز کے ساتھ لگاؤ اور مستقبل کے ڈاکٹرز کی تربیت نے دور رس اثرات مرتب کیے۔اس کے علاوہ کنگز ایڈورڈ میڈیکل یورنیورسٹی لاہور نے بھی سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ڈاکٹر فائقہ کے اننقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق ائیر مارشل نور خان کی صاحبزادی ڈاکٹر فائقہ کنگز ایڈورڈ میڈیکل یورنیورسٹی لاہور کی ہونہار طالبہ تھیں اور انہوں نے 1973 میں گریجویٹ کیا تھا اور وہ میڈیکل یونیورسٹی میں بطور استاد بھی خدمات انجام دیتی رہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You