اہم خبریںپاکستان

امت مسلمہ کو درپیش مسائل کا حل نبیؐ کی تعلیمات میں پنہاں ہے: وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے امت مسلمہ کو جشن عیدمیلادالنبیﷺ کی موقع پر مبارکباد دی۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جشن عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نبی کریمﷺ نے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، آج امت مسلمہ کو کئی مسائل اور چیلنجز کا سامنا ہے، امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش مسائل کا حل نبیﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے۔

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ ہمیں آج کے مشکل دور میں نبیﷺ کی سیرت پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، ہمیں ان لوگوں کی طرف توجہ دینی چاہئے جو بھوک، افلاس اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You