انٹرنیشنلاہم خبریں

امارات: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

امارات: رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق۔

جاں بحق افراد ہونے والے 5 افراد کی موت کی وجہ دم گھٹنا ثابت ہوئی ہے۔ امدادی کارروائی میں 18 بچوں اوسمیت مجموعی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو عمارت سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

شارجہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امارات میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق شارجہ کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ النہادہ نامی رہائشی بلڈنگ کے ٹاور میں آتشزدگی کے وقت درجنوں افراد عمارت میں محصور ہوکر رہ گئے۔امدادی کارروائی کے دوران 44 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے 5 افراد کی موت کی وجہ دم گھٹنا ثابت ہوئی ہے۔امدادی کارروائی میں 18 بچوں اوسمیت مجموعی طور پر 150 سے زیادہ افراد کو عمارت سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ رہائشی عمارت کے ہال میں کچرا موجود تھا، جس میں چنگاری گرنا آتش زدگی کا سبب بن گیا۔ رہائشی عمارت میں 75 فلیٹس ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You