انٹرنیشنلاہم خبریں

اماراتی کابینہ میں ردوبدل، حمدان بن محمد نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر

اماراتی کابینہ میں ردوبدل، حمدان بن محمد نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر۔

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کابینہ میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اماراتی نائب صدر و وزیراعظم نے بیٹے اور دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کو متحدہ عرب امارات کا نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع مقرر کردیا۔41 سالہ شیخ حمدان2008 سے دبئی کے ولی عہد کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کے  انسٹاگرام پر ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔اس کے علاوہ اماراتی وزیرخارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان کو بھی نائب وزیراعظم مقرر کردیا گیا۔سارہ امیری کو وزیر تعلیم، احمد بن عبداللہ کو کھیل، عبدالرحمان وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن اور عالیہ  عبداللہ کو وزیر مملکت برائے انٹرپرنیورشپ مقرر کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You