اہم خبریںپاکستان

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کا تقررکر دیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسران کا تقررکر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر 52 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔

اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لیے ریٹرننگ افسران کا  تقرر کردیا۔الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔اسلام آبادکی نشستوں کے لیے ڈی جی ٹریننگ سعید گل، پنجاب اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر  پنجاب اعجاز انور چوہان، سندھ اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ ریٹرننگ افسر تعینات کیےگئے ہیں۔بلوچستان اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر بلوچستان محمد فرید آفریدی اور خیبر پختونخوا  اسمبلی کے لیے الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا شمشاد خان ریٹرننگ افسر تعینات کیےگئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق 11 مارچ کو مدت مکمل ہونے پر 52 سینیٹرز  ریٹائر ہوجائیں گے۔ خیال رہےکہ سینیٹ الیکشن اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You