الیکشن میں عوام کی بھرپور ووٹ اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر زعیم الدین

الیکشن میں عوام کی بھرپور ووٹ اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ڈاکٹر زعیم الدین
ڈاکٹر عظیم الدین زاہد ایم این اے کا این اے 133 کا منتخب ہونا عوام کی خوش قسمتی ہے۔کارکنان
چونیاں(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈاکٹر عظیم زاھد لکھوی ایم این اے کے بڑے بھائی ڈاکٹر زعیم الدین عابد لکھوی ماہر امراض دل بلڈ پریشر شوگر نے بانی چیئرمین ہم عوام میڈیا گروپ محمد منشاء بھٹی بکن کے، ملک شوکت علی کھوکھر کیتن خورد ،مہر محمد اشرف نور پور جٹاں پی اے لکھوی محمد شوکت اور سرفراز لکھوی کے ہمراہ افطار پارٹی میں درج ذیل گاؤں، بکن کے ، نوشہر موہر سنگھ ، ویر سنگھ کوٹ نتھو میں لوگوں سے ملاقاتیں کی اور لوگوں کا الیکشن میں بھر پور ووٹ اور سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا عوام نے ڈاکٹر صاحب کا بہت جوش و جذبے سے استقبال کیا پھولوں کی مالا پہنا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا اور تمام کارکنان نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی ایم این اے حلقہNA 133,کا منتخب ہونا تحصیل چونیاں کی عوام کی خوش قسمتی ہے اس کے بعد نتھو کوٹ میں ندیم ایڈوکیٹ کے گھر افطاری کی دعوت میں شرکت ہو کر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور برقی چک نمر17 اور مانگا کوٹ کے لوگوں سے ملاقات کی اور ڈاکٹر زعیم الدین لکھوی نے کہا ہم اپنے تمام ورکروں کے شکرگزار ہیں ان کی محنت رنگ لائی ہے اور ہم اپنے ورکروں کو تحفظ اور ان کی بہتری کے لیے دن رات محنت کرینگے ہمارے دروازے اپنے ورکروں کی خدمت کے لیے دن رات کھلے ہیں اس موقع پر سیکرٹری ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی شوکت علی نے کہا لکھوی خاندان کا منشور سیاست نہیں خدمت ہے اور یہ باپ دادا سے لوگوں کی خدمت کرتے آرہے ہیں اس موقع پر بانی چیئرمین ہم عوام میڈیا گروپ نے کہا لکھوی صاحب نے ہمشہ اپنے ووٹ کو عزت دی ہے اور ڈاکٹر صاحب امیر اور غریب کو برابر عزت دیتے ہیں یہ خدمت ایک عبادت سمجھ کرتے ہیں اور ہمشہ ورکروں کو اپنی فیملی کا حصہ سمجھتے ہیں۔



