الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ ذیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ۔ ذیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان
مدظلہ العالی
بمقام بوا ئز ہائ سکول بھلومار تحصیل و ضلع تلہ گنگ
مورخہ 26 فروری 2023
بروز اتوار
11 بجے سے 1 بجے تک مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا
یاد رھے کہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم الفلاح فاٶنڈیشن عرصہ دراز سے ملک بھر میں اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی خود فرماتے ہیں۔
ماہر ڈاکٹرذ
چائلڈ سپیشلسٹ ۔ آئی سپیشلسٹ
سکن سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں
سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں۔
بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی
شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ، حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی کے صاحبزادہ ملک شہید اللہ اعوان اور صاحب مجاز میجر حافظ غلام قادری صاحب نے بھی کیمپ میں شرکت فرمائی.
بلڈ پریشر شوگر اور یرقان کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئ
مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا. اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں. الفلاح فاؤنڈیشن کے زمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کمیپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔




