صحت

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا اکتوبر میں وسطی اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس

الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا اکتوبر میں وسطی اور جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس کا کامیابی سے انعقاد

یہ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ایک زیلی فلاحی تنظیم ہے جو ملک بھر میں انسانیت کی بے لوث خدمت کے مشن پر گامزن ہے۔ یہ فاؤنڈیشن شیخِ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان حضرت امیر عبدالقدیر اعوان مدظلہ العالی کی سرپرستی میں خدمتِ خلق کے عظیم فریضے کو انجام دے رہی ہے
*الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان ایمرجنسی حالات میں حکومت پاکستان کی امدادی و بحالی کوششوں کے شانہ بشانہ اپنی خدمات سرانجام دینے کی کوشش کر رہی ہے سیلاب کے بعد ہونے والے امدادی کام اسکی مثال ہے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کی ان کاوشوں کو حکومتی اداروں نے سراہا ہے
الفلاح فاؤنڈیشن اپنے تمام فلاحی منصوبے بلا امتیاز، کسی بھی سیاسی یا فرقہ وارانہ وابستگی سے بالاتر ہو کر، صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی رضا اور مخلوقِ خدا کی خدمت کے جذبے سے سرانجام دیتی ہے۔ غریب اور مستحق افراد کو ان کی دہلیز پر، ان کی عزتِ نفس کو مجروح کیے بغیر فوری اور پائیدار فلاحی و طبی خدمات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔
الفلاح فاؤنڈیشن نے متاثرین کی مدد کے لیے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں روانہ کیں، جنہوں نے ہزاروں خاندانوں کو ان کی دہلیز پر راشن، پینے کا صاف پانی وسطی اور جنوبی پنجابکے مختلف شہروں میں خصوصی مفت میڈیکل کیمپس لگائے گئے، جن میں سینکڑوں مریضوں کا علاج اور ادویات مفت فراہم کی گئیں تاکہ قوم کے دکھ درد کو بانٹا جا سکے۔
الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان، مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کے لیے ایک امید کی کرن ہے اور یہ ادارہ مستقبل میں بھی فلاحی و انسانی خدمت کے اس سفر کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You