انٹرنیشنل

اقوام متحدہ کے سامنے کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ، فضا بھارت مردہ باد سے گونج اُٹھی

جینیوا میں یورپ بھر سے کشمیریوں نے اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہوکر بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

جینیوا کی فضا مودی مردہ باد اور بھارت مردہ بادسےگونج اُٹھی ، کشمیری اقوام متحدہ کے سامنے جمع ہوئے اور ” کشمیریوں کو حق خودارادیت اور آذادی دو “کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے ۔

مظاہرین نے شہدا کی تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نا منظور درج تھا۔

احتجاجی مظاہرے میں مظاہرین نے گرفتار حریت قیادت کی رہائی کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین سے اٹلی، فرانس، بیلجیئم، جرمنی ، سپین ،برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سے کشمیری تارکین وطن کے قائدین نے خطاب کیا۔

مظاہرے میں غلام محمد سفی، چوہدری یسین، چودھری پرویز اشرف ، الطاف وانی اور امجد یوسف ، مسز شمیم شال، فیض نقشبندی ، راجہ سجاد ، شگفتہ اشرف اور نائلہ کیانی نے خطاب کیا۔

مظاہرین نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You