انٹرنیشنلاہم خبریں

اقوام متحدہ کا ایران پرآٹھ سال بعد عائد پابندیوں ختم کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ کا ایران پرآٹھ سال بعد عائد پابندیوں ختم کرنے کا اعلان۔

اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے قومی سطح پر مذکورہ پابندیاں جاری رکھنے کے اعلان کو اقوام متحدہ کے منشور کی شق 25 کیخلاف ورزی قرار دیا۔

نیویارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران پرآٹھ سال بعد پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رکن ممالک کو ایک مراسلہ ارسال کرکے قرداد 2231 سیکشن بی کے آرٹیکل 3،4 اور 6 کے باضابطہ خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔اس اعلان کے بعد ایران کے میزائل تجربات، میزائلوں کی درآمدات اور برآمدات پربھی پابندیاں ختم ہوگئیں اور اب اس حوالے سے کسی بھی ملک کو ایران کے اثاثے روکنے یا مالی لین دین پر پابندی عائد کرنے کا حق حاصل نہیں ہوگا۔قرارداد 2231 کے سیکشن بی کے تحت یہ پابندیاں 8 سال تک جاری رہنے کے بعد آخر 18 اکتوبر 2023 کی درمیانی رات خودکار طریقے سے ختم ہوگئیں۔یہ پابندیاں ایسے وقت میں ختم ہوئی ہیں جب امریکہ اور مغربی ممالک نے الزام تراشیوں کے ذریعے عالمی اجماع پیدا کرنے کی ناکام کوشش کی تاکہ مذکورہ پابندیوں کو جاری رکھنے کا راستہ ہموار کیا جاسکے۔ایران کے خلاف روایتی اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق پابندیاں اکتوبر 2020 میں ختم ہوچکی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے ایران کے خلاف عائد پابندیوں کے خاتمے کے اعلان کے باوجود مغربی ممالک نے میڈیامہم اور بیان بازی کے ذریعے اس معاملے کو مشکوک بنانے کی کوشش کی لیکن اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے رسمی مراسلے نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکہ اور مغربی ملکوں کی جانب سے قومی سطح پر مذکورہ پابندیاں جاری رکھنے کے اعلان کو اقوام متحدہ کے منشور کی شق 25 کی خلاف ورزی قرار دیا۔البتہ زیادہ تر مبصرین کا خیال ہے کہ ایران کے عسکری تعلقات اور تعاون کو دیکھتے ہوئے، مٹھی بھر مغربی ملکوں کی جانب سے تہران کے خلاف پابندیاں جاری رکھنے کا اعلان محض علامتی حثیت رکھتا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You