اہم خبریںپاکستان

افواج پاکستان کی الیکشن کے مجموعی طور پر پُر امن انعقاد پر قوم کو مبارکباد

افواج پاکستان کی الیکشن کے مجموعی طور پر پُر امن انعقاد پر قوم کو مبارکباد۔

پاک فوج نے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔ آئی ایس پی آر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افواج پاکستان نے ملک میں الیکشن کے مجموعی طور پر پُر امن انعقاد پر قوم کو مبار کباد دی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کو الیکشن عمل میں سکیورٹی کی فراہمی میں کلیدی کردار پر فخر ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مل کر ذمہ داریاں ادا کیں۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج نے آئین کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 1 لاکھ 37 ہزار جوان تقریباً 6 ہزار حساس پولنگ اسٹیشنز پر جبکہ 7 ہزار 800 جوان کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات تھے.واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی اور ساتھ ہی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔عام انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا اور کروڑوں افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You