انٹرنیشنلاہم خبریں

افغانستان میں سیلاب: تباہ کن سیلاب میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔اقوام متحدہ

افغانستان میں سیلاب: تباہ کن سیلاب میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔اقوام متحدہ

ایمرجنسی اہلکار زخمیوں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کے متعدد صوبوں میں آنے والے سیلاب میں 300 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے جب کہ حکام نے ہنگامی حالت کا اعلان کیا اور زخمیوں کو بچانے کے لیے پہنچ گئے۔جمعہ کو ہونے والی موسلا دھار بارش نے کئی صوبوں میں دیہاتوں اور زرعی اراضی پر پانی نے بہت نقصان پہنچایا ، جس میں شمالی بغلان سب سے زیادہ متاثر ہوا۔اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کا کہنا ہے کہ صرف بغلان میں ہزاروں مکانات تباہ ہوئے ہیں۔بارش نے ایک ضلع بغلانی جدید میں 1500 تک گھروں کو نقصان پہنچا یا اور “100 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوئے۔حکام نے بتایا کہ جمعہ کو ہونے والی بارشوں نے شمال مشرقی صوبہ بدخشاں، وسطی صوبہ غور اور مغربی ہرات میں بھی بھاری نقصان پہنچایا۔ایمر جنسی اہلکار زخمیوں اور پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You