انٹرنیشنل

افریقی ملک نائجر میں دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افرادجاں بحق۔

افریقی ملک نائجر میں دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افرادجاں بحق۔

وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے حملہ دوپہر میں اس وقت کیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔

نائجر(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فریقی ملک نائجر میں مسجد پر دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نےحملہ دوپہر میں اس وقت کیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر اور لوگوں کو نشانہ بنایا ،حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔وزارت نے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔نائجر کی حکومت نے دہشت گردوں کے حملے میں 44 شہریوں کی ہلاکت کے بعد جمعہ سے 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You