انٹرنیشنلاہم خبریں

اسپین کے وزیراعظم کا غزہ میں نسل کشی بند کرنےکا مطالبہ

اسپین کے وزیراعظم کا غزہ میں نسل کشی بند کرنےکا مطالبہ۔

اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے، دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔پیڈرو سانچیز

بارسلونا(انٹرنیشنل ڈیسک) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے غزہ میں نسل کشی بند کرنےکا مطالبہ کردیا۔ غزہ جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر اسپین کے وزیراعظم نے اپنی ایکس پوسٹ میں اسرائیل سے غزہ میں نسل کشی بند کرنےکا مطالبہ کیا اور کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔وزیراعظم پیڈرو نے کہا کہ ہم دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں جب کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل ہسپانوی وزیراعظم غزہ قتل عام پر اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کرنے کا بیان دے چکے ہیں جب کہ حال ہی میں اسپین نے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی بھی روک دی تھی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You