پنجاب

اسلام رواداری اور ایک دوسرے کے عقائد و ثقافتوں کا احترام کا درس دیتا ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی

اسلام رواداری اور ایک دوسرے کے عقائد و ثقافتوں کا احترام کا درس دیتا ہے:انجینٸر ندیم ممتاز قریشی

اسلامو فوبیا انسانیت کیلٸے زہر قاتل ہے،مغرب مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے سے بعض رہے:چٸیرمین

فلسطین،مقبوضہ کشمیر اور دیگر ممالک میں مسلمانوں پر کیا جانے والا ظلم و ستم کسی سے بھی ڈھکا چھپا نہیں ہے:گفتگو

اسلامو فوبیا کا عالمی دن آج پوری دنیا سے مسلم امہ کے خلاف انتہا پسندانہ رویے کے خاتمے کا مطالبہ کررہا ہے:پیغام

دنیا میں مکمل اَمن اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کا خاتمہ ضروری ہے:اظہار خیال

چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی کا 15 مارچ اسلامو فوبیا کے خاتمے کے عالمی دن پر خصوصی پیغام چٸیرمین مستقبل پاکستان انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اسلام اعتدال، رواداری ،مل جل کر رہنے اور ایک دوسرے کے عقائد اور ثقافتوں کا احترام کا درس دیتا ہے،اسلامو فوبیا انسانیت کیلٸے زہر قاتل ہے،مغرب مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈے سے بعض رہے،فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور دیگر ممالک میں جو مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈہاٸے جارہے ہیں وہ کسی سے بھی ڈھکے چھپے نہیں ہیں،اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد کو اوآٸی سی کے 57 ممالک سمیت چین اور روس کی بھی حمایت حاصل ہے،15 مارچ اسلامو فوبیا کا عالمی دن آج پوری دنیا سے مسلم امہ کے خلاف انتہا پسندانہ رویے کے خاتمے کا مطالبہ کررہا ہے،اسلام دنیا کا وہ واحد مذہب ہے جس نے بلا رنگ و نسل تمام انسانوں کو نہ صرف برابر حقوق فراہم کٸے بلکہ انہیں مذہبی آزادی بھی فراہم کی مگر اس کے باوجود مسلمانوں کے خلاف پروپیگنڈہ انتہاٸی افسوس ناک و لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار 15 مارچ اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلاموفوبیا کے خلاف پوری دنیا کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا وگرنہ اس کے انتہاٸی خطرناک نتاٸج مرتب ہوں گے۔انجینٸر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ دنیا میں مکمل اَمن کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کا خاتمہ بہت ضروری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You