اہم خبریںپنجاب

مریم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان

مریم کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان۔

مریم نواز نے یہ اعلان اپنی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق اجلاس میں کیا۔

لاہور(نمائندہ نادیہ تبسم)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔مریم نواز نے یہ اعلان اپنی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات سے متعلق اجلاس میں کیا۔ اوورسیز پراپرٹی ٹرانسفر سروس میں فرد، میوٹیشن اور رجسٹریشن کی سہولت دی جائے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی ٹرانسفر سروسز میں ٹائم لائن کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں سرکاری اراضی کی لیز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ 30 جون تک 11 ڈویژن میں اراضی سہولت مرکز کا آغاز کیا جائے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You