اہم خبریںپنجاب

اسلام اباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کاروواٸی

اسلام اباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل تاج حیدر نے سی ڈی اے کیخلاف توہین عدالت کی کاروواٸی کرنے کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا، سی ڈی اے نے آپریشن کرکے جرم سرزد کیا ،،کھیلوں کیلٸے مختص تیس سال کی محنت کو تیس منٹ میں برباد کردیا گیا، اس جرم کے خلاف سینٹ میں بھی اواز اٹھائی ہے، اس ٹینس کمپلکس کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ میں سید سبط الحیدربخاری ،قیوم بیگ ایڈووکیٹ، سبحان احمد اور کامران خلیل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوے سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ اسلام آباد ٹینس کمہلیکس میں سالہا سال سے بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کروا رہے تھے ، سی ڈی اے آپریشن پر سخت تشویش ہے ،، وزارت داخلہ کیساتھ معاہدے کے باوجود ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کرنا پریشان کن ہے،، ایک جنگل کو کھیلوں کیلٸے آباد کیا تھا، تیس سال کی محنت کو سی ڈی اے نے برباد کردیا ۔سی ڈی اے نے رات کی تاریکی میں غیر قانونی کاروواٸی کی عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوے سی ڈی اے نے آپریشن کیا جس پر توہین عدالت کی کاروواٸی کرینگے ۔ پیپلز پارٹی چیٸرمین بلاول بھٹو کے علم میں تمام معاملات ہے ۔پیپلز پارٹی کے راہنما سید سبط بخاری نے کہا کہ غیر ملکی کھلاڑی اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے ٹورنامنٹس کھیلتے تھے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے نماٸندے یہاں آتے تھے ، ہم سی ڈی اے کے کوٸی ڈیفالٹر بھی نہیں تھے۔ سازش کے تحت سی ڈی اے نےاسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں آپریشن کیا ۔ سی ڈی اے کی اس کمپلیکس کو دوبارہ تعمیر کروا کے دے۔کامران خلیل نے کہا کہ وزارت داخلہ کی جانب سی سال 2035 تک کی لیز ہمارے پاس ہے ، یہ غیر قانونی کام کیا گیا ہے۔خرم بیگ ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکم امتناعی ہونے کے باوجود یہ اپریشن کیا گیا ہے ہم توہین عدالت. کے لیئے عدالت جا رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You