اہم خبریںسندھ

گورنر سندھ نے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کردیا

گورنر سندھ نے نوجوانوں کو کاروبار کیلئے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

چاہتے ہیں نوجوان نوکری کرنے والے نہیں نوکری دینے والے بنیں۔کامران ٹیسوری

کراچی(نمائندہ رخسار بٹ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نوجوانوں کو کاروبار کے لیے وسائل فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ نوجوان کاروبار کے لیے مجوزہ منصوبے گورنر ہاؤس میں جمع کروائیں، منصوبوں کی منظوری کے بعد کاروبار کے لیے وسائل فراہم کریں گے۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس منصوبے کا نام گورنر انیشیٹیو روزگار اسکیم رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں نوجوان نوکری کرنے والے نہیں نوکری دینے والے بنیں، مخیر حضرات سے بھی درخواست ہے کہ وہ ہمارے ساتھ تعاون کریں، روزگاراسکیم میں ایک کروڑ روپے اپنی فیملی کی طرف سے ڈالتا ہوں۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنا گھر نہیں لے سکتے ان کے لیے بھی منصوبہ بنا رہے  ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You