اہم خبریںپاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم۔

99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جسٹس بابر ستار نے جاری کیا۔

اسلام آباد(نمائندہ نازش جبین) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔عدالت نے اس حوالے سے 99 صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔جسٹس بابر ستار نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی اے کی تعیناتی قانونی طور پر درست نہیں ، انہیں فوری عہدے سے ہٹایا جائے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی اے میں سینئر ممبر کو عارضی طورپر چیئرمین تعینات کیا جائے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You